اعظم سواتی کو ننگا کرنے والے نامعلوم افراد کون ہیں؟ عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کچھ لوگوں کے حوالے کیا جنہوں نے اُن کو ننگا کر کے مارا، وہ لوگ کون تھے۔
سنیچر کو اسلام آباد میں اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ایسے نامعلوم افراد ہیں جن سے سب ڈرتے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت مگر ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو مارتے ہیں، کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بیان دو۔
عمران خان نے کہا کہ ان حرکتوں سے کسی ادارے کی عزت نہیں بڑھتی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اور جمیل فاروقی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم افراد کے حوالے کیا اور اُن کو بھی ننگا کر کے مارا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ سواتی کو ایک طاقتور شخص کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان جمعے کو کروں گا.
Array