پاکستان متفرق خبریں

اعظم سواتی کو ننگا کرنے والے نامعلوم افراد کون ہیں؟ عمران خان

اکتوبر 22, 2022

اعظم سواتی کو ننگا کرنے والے نامعلوم افراد کون ہیں؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کچھ لوگوں کے حوالے کیا جنہوں نے اُن کو ننگا کر کے مارا، وہ لوگ کون تھے۔

سنیچر کو اسلام آباد میں اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ایسے نامعلوم افراد ہیں جن سے سب ڈرتے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت مگر ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو مارتے ہیں، کہتے ہیں عمران خان کے خلاف بیان دو۔
عمران خان نے کہا کہ ان حرکتوں سے کسی ادارے کی عزت نہیں بڑھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اور جمیل فاروقی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم افراد کے حوالے کیا اور اُن کو بھی ننگا کر کے مارا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سواتی کو ایک طاقتور شخص کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان جمعے کو کروں گا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے