شی جنپنگ مزید طاقتور، سابق چینی صدر کو تقریب سے نکال دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteچین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کو غیر متوقع طور پر کمیونسٹ پارٹی کانگریس کی اختتامی تقریب سے باہر لے جایا گیا جس نے انتہائی منظم تقریب میں خلل ڈال دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ جس وقت ہوجن تاؤ کو باہر لے جایا گیا تو ان کی ’طبیعت ٹھیک نہیں تھی‘ لیکن بعد میں کچھ آرام کے بعد ’کافی بہتر‘ ہوگئی۔
کمزور نظر آنے والے 79 سالہ ہوجن تاؤ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں کارروائی کی اگلی صف کو چھوڑنے سے گریزاں تھے، جہاں وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ بیٹھے تھے۔
ایک سٹیورڈ نے چین کے سابق صدر کو ہاتھ سے پکڑ کر اٹھانے کی کوشش کی، لیکن ہوجن تاؤ کے انکار کے بعد اس نے دونوں ہاتھوں سے انہیں اوپر اٹھانے کی کوشش کی۔
تقریباً ایک منٹ کے گفتگو کے تبادلے کے بعد، جس میں ہوجن تاؤ نے چینی صدر اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ مختصر گفتگو کی، انہیں ہال سے باہر لے جایا گیا۔
اس دوران صدر شی جن پنگ جو ڈیسک پر کاغذات پکڑے بیٹھے تھے، جو سابق صدر نے ان سے چھیننے کی کوشش کی۔