قاتلانہ حملے میں سلمان رُشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی: لکھاری کے ایجنٹ کی تصدیق
Reading Time: < 1 minuteمتنازع برطانوی مصنف سلمان رشدی کی قاتلانہ حملے میں ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے .
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سلمان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔‘
برطانوی مصنف سلمان رشدی کو اگست کے وسط میں امریکی ریاست نیویارک میں ایک ادبی تقریب میں حملے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا .
سلمان رشدی پر مغربی نیویارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شٹوکوا نامی ایک ادارے میں لیکچر دینے کے لیے سٹیج پر موجود تھے۔
چہرہ ڈھانپے مشتبہ ملزم جب 75 سال قبل ہندوستانی مسلمان ماں باپ کے ہاں پیدا ہونے والے سلمان رشدی پر حملہ آور ہوا تو اس نے چاقو سے 10 سے 15 وار کیے۔
یہ سب صرف بیس سیکنڈز میں ہوا جس کے نتیجے میں سلمان رشدی شدید زخمی ہو گئے۔
Array