پاکستان

سپریم کورٹ میں ججز لگانے کی ”ڈیل“ کے بعد وزیر قانون مستعفی

اکتوبر 25, 2022

سپریم کورٹ میں ججز لگانے کی ”ڈیل“ کے بعد وزیر قانون مستعفی

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مبینہ ڈیل کے تحت ججز کے تقرر پر اتفاق کرنے کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت پر انہیں فخر ہے۔

’تاہم اب بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر میں بطور وزیر مزید کام نہیں کر سکتا۔‘
اعظم نذیر تارڑ نے لکھا کہ ’اس لیے میں آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔‘

اعظم نذیر تارڑ معروف قانون دان ہیں اور ان کا شمار مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ اور ان کا گروپ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں اس بار دباؤ میں ہے.

اس وقت وہ سینیٹ میں قائد ایوان بھی ہیں۔

مستعفی ہونے سے قبل اعظم نذیر تارڑ نے اتوار لاہور میں ہونے والے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے