صحافی ارشد شریف کے قتل پر عمران خان نے کیا کہا؟
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے،مجھے پتہ ہے کہ صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔
منگل کو پشاور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا،ارشد شریف کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں، مجھے انفارمیشن ملی کہ ارشد شریف کومارنے لگےہیں کہ وہ سچ نہ بولے تو میں نے ارشد شریف کوکہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں تھی اس لئے اسے خریدا نہیں جا سکا۔ انہوں نے ارشد شریف کو واپس بلا کر اعظم سواتی جیسا سلوک کرنا تھا۔
یاد رہے کہ اتوار کی رات صحافی ارشد شریف کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

