پاکستان

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے:نواز شریف

اکتوبر 26, 2022

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے:نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر بذریعہ ٹویٹ انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے