پاکستان

حقیقی آزادی کی جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے:عمران خان

اکتوبر 27, 2022

حقیقی آزادی کی جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ اب فیصلہ کن اور حتمی ہے،میں اس قوم کے لئے جنگ لڑ رہا ہوں۔

جمعرات کو لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کل میں حقیقی آزادی مارچ کرنے جا رہا ہوں، لاہور سے اس مارچ کا آغاز ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے مجبوری میں شرکت کی کیونکہ ہم غلام تھے۔ہم نے روس سے تیل لینے کا فیصلہ کیا،آذادی کے بعد دوسرا مرحلہ انصاف کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی حاکمیت نہیں ہوتی ترقی نہیں ہوتی،اسلئے کہتا ہوں کہ اگر این آر او دو گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

اب پاکستان کی تاریخ کا اہم مرحلہ آنے والا ہے،آزادی کے بعد دوسرا مرحلہ انصاف ہے۔

ارشد شریف راہ حق پر کھڑا تھا،اسے اصل خوف یہ تھا کہ اس کی آواز بند ہو جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے لیکن مغربی میڈیا میں کوئی ذکر نہیں، سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا،سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب لا رہا ہے،ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے اور وکلا کے ہسپتال کے لئے رقم جاری کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے