پاکستان

زیرحراست تشدد،یہ کون ہیں؟عمران خان کا دوسرا خطاب بھی سینسر

اکتوبر 29, 2022

زیرحراست تشدد،یہ کون ہیں؟عمران خان کا دوسرا خطاب بھی سینسر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لگی لپٹی رکھے بغیر دوسرا خطاب بھی سینسر ہو گیا، جب اعظم سواتی پر تشدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کون ہیں جو( یہاں ٹی وی چینل پر آواز کاٹ دی گئی)۔

ہفتے کو شاہدرہ میں کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ستر سال کی عمر سڑکوں پر نکلا ہوں،اسلام آباد کا سفر ایک وجہ سے کر رہا ہوں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ آذادی کیا ہوتی ہے۔ کبھی آج تک غلام کی پرواز اوپر نہیں ہوئی صرف آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ ۷۵ سالہ سینیٹر کو ہوتے پوتیوں کے سامنے مارا گیا،ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر گھر میں گھس کا مارا،پھر اسے نامعلوم افراد کے حوالے کر دیا،یہ کون ہیں۔۔۔۔۔۔

اس سے دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی،میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں،ہمیں جانوروں کی طرح نہ رکھا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے نواز زرداری چور تھے یہ چاہتے ہیں کہ کیونکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے تو اسے قبول کر لیں،جو پریس کانفرنس کی گئی تھی(پھر آواز کاٹ دی گئی)۔۔۔۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ زیرحراست تشدد پر دنیا بھر میں پابندی ہے،کون ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گا چیف جسٹس اگر آپ نہیں کریں گے۔شہباز گل ہر تشدد کا ایکشن لیا جاتا تو اعظم سواتی پر ظلم نہ ہوتا۔

انہوں چیف جسٹس سے بوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ انسانی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے