ہیلووین پر ہجوم میں بھگدڑ سے 151 ہلاک، 355 لاپتہ
Reading Time: < 1 minuteجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے ایک مشہور علاقے میں ہیلووین کے موقعے پر بہت بڑا ہجوم جمع ہو جانے کے باعث کچلے جانے سے 151 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر مرنے والوں کی تعداد 59 بتائی گئی تھی جو بڑھ کر 151 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں 19 غیرملکی بھی شامل ہیں۔
کچلے جانے سے کم از کم 82 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیئول کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 355 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
سیئول کے ایٹاون ضلعے کی ویڈیوز میں سڑکوں پر لاشیں، سی پی آر انجام دینے والے ہنگامی کارکن اور امدادی کارکن دوسروں کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کچلے جانے کے واقعے کی وجہ کیا بنی۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
عالمی رہنماؤں نے بھی جنوبی کوریا میں پیش آنے والے اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے جن میں برطانیہ کے وزیر اعظم، فرانس کے صدر اور امریکہ کے وزیر خارجہ شامل ہیں۔