انڈین گجرات میں برطانوی دور کا پُل گر گیا، 132 افراد ہلاک
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست گجرات میں برطانوی دور کا ایک پل گرنے سے 132 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق پل ٹوٹنے سے 100 سے زائد افراد دریا میں گر گئے تھے۔
ایک ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت حادثے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرتے وقت پل پر 500 کے لگ بھگ افراد موجود تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی گجرات میں موجود ہیں اور انہوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم مودی نے گجرات کے وزیراعلی بھوپندر پٹیل سے ربطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں.
گجرات کے وزیر داخلہ پرش سنگاوی واقعے کی اطلاع ملتے ہی موبی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پل درمیان سے ٹوٹ گیا ہے۔
پرائم منسٹر ریلیف فنڈ سے دو لاکھ انڈین روپے فی کس امداد کا اعلان ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گجرات کی حکومت نے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہلخانہ کے لیے چار لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
موربی پل ایک تاریخی پل ہے جس کی تعمیر کئی دہائیاں قبل کی گئی تھی اور چار دن قبل پل کو مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔