بیلجیئم میں توانائی بحران اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteبیلجیئم میں توانائی بحران اور مہنگائی سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کی لیبر یونینوں نے انرجی بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے 9 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
عام ہڑتال کی وجہ سے 9 نومبر کی پروازوں کا تقریباً 40 فیصد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پروازوں کی منسوخی سے متاثرہ مسافروں کو ایئر لائنز کی طرف سے فرداً فرداً مطلع کیا جائے گا۔ تاہم سفر کر سکنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ صرف دستی بیگ لے جانے کی تجویز پیش کی جا رہی ہے۔
بیلجیئم کے محکمہ شماریات ‘سٹیٹ بَل’ کے 28 اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہِ اکتوبر میں ملک میں قدرتی گیس کی قیمتیں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 103،6 فیصد اور بجلی کی قیمتیں 84،7 فیصد بڑھی ہیں۔
Array