عالمی خبریں

گھر میں گھس کر فائرنگ، سابق افغان رُکن پارلیمان مرسل نبی زادہ قتل

جنوری 15, 2023 < 1 min

گھر میں گھس کر فائرنگ، سابق افغان رُکن پارلیمان مرسل نبی زادہ قتل

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن کو اُن کے گھر میں فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔

افغان نیوز چینل طلوع کے مطابق کابل میں محکمہ پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ قتل کا یہ واقعہ شہر کے ڈسٹرکٹ 12 میں پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مُرسل نبی زادہ کو سنیچر کی رات اُن کے گھر میں گھسنے والے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے میں اُن کے گارڈ بھی مارے گئے ہیں۔

خالد زدران کا کہنا تھا کہ حملے میں سابق رُکنِ پارلیمان کے بھائی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اُن کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر اگست 2021 میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سابق حکومت میں شامل کئی اہم رہنما ملک چھوڑ گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے