عالمی خبریں

چین کی آبادی کم ہو گئی، معاشی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ

جنوری 17, 2023 < 1 min

چین کی آبادی کم ہو گئی، معاشی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ

Reading Time: < 1 minute

دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 دہائیوں بعد شرح پیدائش میں کمی آئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے چینی حکومت کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی رکھنے والے ملک میں افرادی قوت کے مقابلے میں شرح پیدائش میں کمی کو تجزیہ کار زیادہ خوشگوار قرار نہیں دے رہے۔‘

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ’اس تیزی سے شرح پیدائش میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے سے افرادی قوت کی کمی آنے کا امکان ہے۔‘

بیجنگ کے نیشنل بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق 2022 کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پچھلی بار چین کی آباد میں 1960 میں کمی دیکھی گئی تھی جس وقت اس کو بدترین کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ ماؤ زیڈانگ کی زرعی پالیسی کو قرار دیا جاتا ہے جس کو ’گریٹ لیپ فارورڈ‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

بعدازاں چین نے تیزی سے بڑھتی آبادی کے پیش نظر 1980 میں ’ون چائلڈ پالیسی‘ نافذ کی۔ سای طرح 2016 اور 2021 کے آغاز میں جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دی گئی۔

تاہم یہ اقدام بھی آبادی میں کمی کی صورت حال کو بدلنے میں ناکام رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے