پاکستان

منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں، سلیمان شہباز بے قصور ہیں: ایف آئی اے

جنوری 21, 2023 < 1 min

منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں، سلیمان شہباز بے قصور ہیں: ایف آئی اے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

سنیچر کو لاہور کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کیا۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز کی جانب سے کسی قسم کی کِک بیکس یا کمیشن لینے کے شواہد نہیں ملے۔

سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی لاہور میں سپیشل جج سینٹرل نے سماعت کی۔

بعدازاں سماعت کے دوران سلیمان شہباز نے عدالت سے ضمانت کی اپنی درخواست واپس لے لی۔

عدالت نے سلیمان شہباز کو ٹرائل کے لیے چار فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سلمان شہباز رمضان شوگر ملز اور بے نامی اکاؤنٹس کے مقدمے میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

اسی کیس میں نومبر 2020 میں خصوصی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کو بری کیا تھا۔

گذشتہ برس جولائی میں خصوصی عدالت نے اس کیس میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے سلیمان شہباز کو اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔

بعدازاں سلیمان شہباز دسمبر 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری لے کر چار سال بعد پاکستان آئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے