پاکستان

ڈار بھی ڈالر کی اُڑان روکنے میں ناکام، 250 روپے کا ہونے کا امکان

جنوری 24, 2023 < 1 min

ڈار بھی ڈالر کی اُڑان روکنے میں ناکام، 250 روپے کا ہونے کا امکان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پر سے کیپ (مقرر کردہ حد) ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں اس کی نئی قیمت 250 روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

منگل کو ایکسچینج کمپینز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ملک میں ڈالر ریٹ پر کیپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ’ڈالر ریٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر تو دستیاب ہوگا لیکن عوام کو ڈالر سے خریدی گئی ہر چیز پر نئے ریٹ کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔‘

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کو بتایا کہ ’بدھ سے ملک میں اوپن مارکیٹ کے ریٹ 250 روپے سے زائد پر ڈالر کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ موجودہ صورت حال میں ڈالر کے ریٹ کو کم رکھنے کا فائدہ گرے مارکیٹ کو پہنچ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’منگل کو موجودہ ملکی معاشی صورت حال کے پیش نظر ایکسچینج کمپنیز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔‘

’اجلاس میں کہا گیا کہ تیزی سے بڑھتی گرے مارکیٹ کو روکنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈالر ریٹ پر کیپ ختم کیا جائے تاکہ گرے مارکیٹ کی طرف جانے والا ڈالر مارکیٹ میں ہی رکھا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈالر ریٹ پر کیپ لگانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا تھا تاہم اس کے نتائج غلط آتے نظر آرہے تھے۔‘
’مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی تھی اور لوگ ہم سے کم ریٹ میں ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں من مانے داموں ڈالر فروخت کر رہے تھے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے