پاکستان

ڈالر مزید مہنگا، روپے کی بدترین تنزلی کا سلسلہ جاری

جنوری 30, 2023 < 1 min

ڈالر مزید مہنگا، روپے کی بدترین تنزلی کا سلسلہ جاری

Reading Time: < 1 minute

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنس روپے کی قدر تیزی سے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو بھی گزشتہ ہفتے کی طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر گرنے کا تیزی سے جاری سلسلہ نہ رُک سکا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کو نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ابتدائی لمحات میں ہی امریکی ڈالر کی قدر میں تین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھنے کے بعد فاریکس ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت نہ کی گئی تو ڈالر موجودہ سطح 265 روپے سے بڑھ کر 275 روپے تک جا سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سٹیٹ بینک کی مداخلت کی صورت میں ڈالر 265 روپے پر رک سکتا ہے۔

معاشی امور کے ماہر عبدالعظیم کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور کیپ (ڈالر ریٹ پر حد بندی) ختم ہونے کے بعد مارکیٹ تیزی سے اوپر کی طرف جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی روپے کو مستحکم کرنے کے پاکستان کو ایکسپورٹ بڑھانا اور امپورٹ میں کمی لانا ہوگی تاکہ ملک میں ڈالر قرض کے بجائے آمدن کی صورت میں آئیں۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری تین دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 32 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 27 جنوری کو امریکی ڈالر کی قدر 262.60 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے