پاکستان

الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکی، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

فروری 1, 2023 < 1 min

الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکی، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے.

بدھ کو عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 20 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

فواد چوہدری کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے کے کیس میں منظور کی۔

جج نے کہا کہ فواد چوہدری کی ضمانت اس شرط کے ساتھ منظور کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ ایسا بیان نہیں دیں گے.

30 جنوری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں اڈیالا جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

فواد چوہدری کو پیر کے روز اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں 25 جنوری کی علی الصبح لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں، پولیس انہیں ماتحت عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لے آئی تھی۔

فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں الیکشن کمیشن حکام کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے