راشن دینے کا جھانسہ، گوجر خان میں غریب خاتون کا دو مرتبہ ریپ
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر خاتون سے ریپ کا مقدمہ درج کرنے کے دو دن بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راشن دینے کے بہانے شادی شدہ خاتون کا کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم کامل اور اس کے سہولت کاروں ظفر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کے دیور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق خاتون واکر خریدنے گوجر خان شہر میں ریلوے روڈ سائیکل شاپ پر گئی جہاں اُس کو ظفر نامی شخص ملا۔
ملزم ظفر نے غریبوں کی مدد کرنے کا بتایا اور مدعی مقدمہ کی بھابھی کو راشن دینے کا جھانسہ دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم ظفر کے جانے کے بعد سائیکل شاپ پر موجود شہزاد نامی شخص راشن دلوانے کا کہہ کر خاتون کو سٹور میں لے گیا۔
پولیس کو بتائی گئی تفصیلات کے مطابق سٹور پر ظفر اور کامل پہلے سے موجود تھے۔ جہاں شہزاد اور ظفر نے متاثرہ خاتون سے نازیبا حرکات کیں۔
ملزمان ظفر اور شہزاد کے جانے کامل نامی ملزم نے خاتون کو دو مرتبہ ریپ کیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔