اہم خبریں متفرق خبریں

توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ عام، شاہد خاقان اور شوکت عزیز نے کیا کچھ لیا؟

مارچ 12, 2023 < 1 min

توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ عام، شاہد خاقان اور شوکت عزیز نے کیا کچھ لیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے توشہ خانہ کا سنہ 2002 سے 2023 تک 446 صفحات پر مشتمل ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈکیا ہے۔
توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور،سابق وزرائے اعظم،وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف سے اکتوبر 2017 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ نے جیولری کا سیٹ جس کا تخمینہ 9 کروڑ 99 لاکھ 84 ہزار روپے لگایا گیا تھا قواعد کے مطابق ایک کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار 8 سو ادائیگی کرکے حاصل کیا۔

سنہ 2003 سے 2008 کے دوران سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پہلے بطور وزیر خزانہ پھر بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ توشہ خانہ سےتحائف اپنی ملکیت میں لینے والوں میں سب سے اوپر رہے ہیں۔

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نواز شریف، راجہ پرویز اشرف، عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے۔

عمران خان نے ایک عددڈائمنڈگولڈگھڑی مالیت ساڑھے8 کروڑ روپے میں خریدی جبکہ کف لنکس مالیت56لاکھ70 ہزار، ایک عدد پین 15 لاکھ روپے میں خریدا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے