اہم خبریں متفرق خبریں

’شاندار اداکارہ کا باوقار و پُرکشش انداز‘، آسکرز کی تقریب میں دیپکا کے چرچے

مارچ 13, 2023 < 1 min

’شاندار اداکارہ کا باوقار و پُرکشش انداز‘، آسکرز کی تقریب میں دیپکا کے چرچے

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست لاس اینجلس میں 95ویں آسکرز ایوارڈز کے میزبانوں میں شامل انڈیا کی سپر سٹار دیپکا پاڈوکون اپنے دلکش انداز کی وجہ سے مرکزِ نگاہ رہیں۔

تقریب کے لیے انہوں نے لوئی ویٹن کا سیاہ گاؤن اور کارٹیئر کا نیکلس پہنا تھا۔

دیپکا پاڈوکون تیسری انڈین سٹار ہیں جنہوں نے آسکرز ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کی۔

بالی وڈ میں ان کے ساتھی اداکار اور سوشل میڈیا صارفین ان کی میزبانی کی تعریف کر رہے ہیں۔

انڈین فلمساز کرن جوہر نے لکھا کہ دیپکا پاڈوکون ایوارڈ کی تقریب میں باوقار نظر آئیں۔

دیپکا پاڈوکون نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اففف پُرکشش‘۔

انہوں سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس شاندار اداکارہ نے انڈیا کا سر فخر سے بلند کر دیا۔‘

کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’دیپکا کتنی پیاری لگ رہی ہیں، انہوں نے جس انداز میں اپنی پوری قوم کے امیج اور عزت کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر جس دلکش اور پراعتماد انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا وہ آسان کام نہیں۔ دیپکا انڈین خواتین کے بارے میں اس حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ انڈین خواتین بہترین ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے