اہم خبریں متفرق خبریں

اسٹیبلشمنٹ کی ’غیرجانبداری‘ پر سوال اٹھ رہے ہیں: عمران خان

مارچ 15, 2023 < 1 min

اسٹیبلشمنٹ کی ’غیرجانبداری‘ پر سوال اٹھ رہے ہیں: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ سے سوال ہے کہ کیا ان کی غیر جانبداری ایسی ہے جو زمان پارک میں دکھائی جا رہی ہے.

بدھ کی صبح انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز سے کارکنوں اور لیڈرشپ کو پولیس کے حملوں، آنسو گیس، کیمیکل والی واٹر کینن اور ربڑ کی گولیوں کا سامنا ہے اور اب رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور لوگوں کے ساتھ براہ راست تصادم کی کیفیت ہے۔‘

عمران خان نے مزید لکھا کہ ’اسٹیبلشمنٹ اور ان لوگوں سے سوال ہے جو خود کو ’غیرجانبدار‘ قرار دیتے ہیں، کیا یہ ہے آپ کی غیرجانبداری؟ رینجرز اس وقت براہ راست غیرمسلح احتجاج کرنے والے کارکنوں اور قیادت سے بھڑ رہی ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کے قائد کو غیرقانونی وارنٹ اور کیس کا سامنا ہے اور حکومت بدمعاشوں کے ذریعے اسے اغوا اور ممکنہ طور پر قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے