پاکستان

شوہر کی فائرنگ سے بیوی، ساس اور دو کم عمر سالیاں قتل

مارچ 16, 2023 < 1 min

شوہر کی فائرنگ سے بیوی، ساس اور دو کم عمر سالیاں قتل

Reading Time: < 1 minute

مانسہرہ ۔ سید نعمان شاہ
ضلع مانسہرہ کے علاقہ اوگی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ساس اور دو کم سن سالیوں کا قتل کردیا.پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تھانہ اوگی کی حدود گاؤں کوٹ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی ، بیوی ، ساس اور 2 سالیوں قتل کردیا.

پولیس نے اہلیان علاقہ ہی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا گیا.

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی واقعے کے فوری بعد اوگی ہسپتال پہنچے اور مقتولین کے ورثاء سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جاۓ گی.

پولیس کے مطابق ملزم ساجد اور مقتولہ مسمات (ف) کی تقریبا دو سال قبل شادی ہوئی تھی جوکہ مقتولہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ناراض ہو کر ماں باپ کے گھر موجود تھی اور عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے