پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ہجوم میں ماسک لازمی

مارچ 17, 2023 < 1 min

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ہجوم میں ماسک لازمی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ین آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں کورونا کی شرح تقریباً تین فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے