پاکستان

ٹرائل کورٹ میں پیشی، ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری روک دی

مارچ 17, 2023 < 1 min

ٹرائل کورٹ میں پیشی، ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری روک دی

Reading Time: < 1 minutes

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے کل ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جمعے کو چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ جان لیں کہ یہ انڈرٹیکنگ عدالت کے سامنے بیان کے مترادف ہے، اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے نتائج ہوں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر خلاف ورزی کی گئی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کرے.

عدالت نے کہا کہ عمران خان سنیچر کو عدالتی اوقات کے دوران ٹرائل کورٹ میں پیش ہو جائیں.

قبل ازیں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل خود رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں.

خواجہ حارث نے کہا تھا کہ انڈرٹیکنگ نہ صرف موجود ہے بلکہ ہم نے ایک اور درخواست بھی دی ہے، ہم نے ایڈمنسٹریشن کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی کہا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے