پاکستان

اسلام آباد میں میری گرفتاری کا منصوبہ تیار ہے: عمران خان

مارچ 18, 2023

اسلام آباد میں میری گرفتاری کا منصوبہ تیار ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وہ عدالت پیشی پر جا رہے ہیں اور حکومت نے اُن کی گرفتاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

سنیچر کو موٹروے پر گاڑی میں ریکارڈڈایک ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو معلوم ہے کہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔

’میرے گھر پر حملے کا مقصد یہ تھا کہ مجھے جیل میں ڈال لیں۔ جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے۔ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈال دیں اور الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور پتا ہوئے بھی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔‘

اس سے قبل عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں ان کے گھر پر حملہ کیا ہے جہاں ان کی ان اہلیہ بشریٰ بیگم اکیلی موجود ہیں۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت یہ سب کیا جا رہا ہے؟

’یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک تعیناتی کے بدلے میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں واپس لانے کے وعدے کیے گئے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے