عالمی خبریں

’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ کے پوسٹرز، انڈیا میں 100مقدمات درج

مارچ 23, 2023 < 1 min

’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ کے پوسٹرز، انڈیا میں 100مقدمات درج

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی مخالف پوسٹرز لگانے اور تقسیم کرنے پر درجنوں مقدمات درج کرلیے ہیں۔

نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق نئی دہلی پولیس نے ’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ کے پوسٹرز بنانے اور تقسیم کرنے پر 100 سے زائد ایف آئی آرز درج کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق پوسٹرز چھاپنے اور تقسیم کرنے پر 44 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ کے دو ہزار سے زائد لگائے گئے پوسٹرز ہٹائے گئے ہیں اور ایک وین بھی پکڑی گئی ہے جس میں سے سینکڑوں کی تعداد میں وزیراعظم مودی مخالف پوسٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے افراد میں پرنٹنگ پریس کے دو مالکان بھی شامل ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے ایک شخص نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس کے مالک نے انہیں پوسٹرز چھاپ کر نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹرز تک پہنچانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ کا ہیش ٹیگ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وزیراعظم مودی، آپ کتنی ایف آئی آرز درج کروائیں گے؟ اب تو ہر کونے سے یہی آواز آ رہی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے