عالمی خبریں

چار امریکی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 22 ہلاک

اپریل 2, 2023 < 1 min

چار امریکی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 22 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں آندھی، طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب امریکی ریاستوں الینائے، آرکنساس، انڈیانہ اور ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کے باعث ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اس شدید طوفان کے دوران متعدد گھروں سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دیہی علاقے اور شہر تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق آرکنساس میں کم از کم پانچ، الینائے میں چار اور انڈیانہ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

الینائے کے شہر بلوڈیئر میں ایک مقامی تھیٹر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق جس وقت تھیٹر طوفانی بگولے کی زد میں آیا اس وقت کنسرٹ جاری تھا جہاں 260 افراد موجود تھے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور بجلی کا نظام متاثر ہونے اور طوفان کے باعث درختوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے