سُپر ماڈل جیجی حدید انڈیا میں، ورون دھون نے اُٹھا کر چوم لیا
Reading Time: < 1 minuteامریکی سُپر ماڈل جیجی حدید انڈیا میں ہیں جہاں ایک تقریب کے دوران سٹیج پر اُن کو بالی وُڈ سٹار ورون دھون نے اُٹھا کر چوم لیا۔
انڈیا کے شہر ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ بڑے ناموں سمیت ہالی وُڈ سٹارز نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کے دوسرے دن بالی وُڈ سٹارز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی حوالے سے ایک تنازع شروع ہوا جب بالی وُڈ اداکار ورون دھون کی معروف امریکی ماڈل اور ٹی وی سلیبریٹی جیجی حدید کے ساتھ پرفارمنس کی ویڈیو سامنے آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون کی پرفارمنس کے دوران جیجی حدید سٹیج پر آتی ہیں جنہیں وہ فوراً سے گود میں اٹھا لیتے ہیں اور پھر انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں۔ اس کے بعد جیجی ڈگمگاتے ہوئے سٹیج سے اتر جاتی ہیں۔
بعض لوگوں نے اس پر تنقید کی تاہم دونوں کی جانب سے سوشل میٍڈیا پر بیانات سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پہلے سے طے شدہ تھا.