عالمی خبریں

کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت، چین کا شرکت سے انکار

مئی 20, 2023 < 1 min

کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت، چین کا شرکت سے انکار

Reading Time: < 1 minute

چین نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے زیرِانتظام متنازع ہمالیائی علاقے کشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے جی 20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور اس میں شرکت نہیں کرے گا۔

انڈیا، جو رواں سال جی 20 کی سربراہی پر فائز ہے، نے ستمبر میں نئی ​​دہلی میں ہونے والی بڑی کانفرنس کے سلسلے میں ملک بھر میں کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور اس قسم کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

سنہ 2019 میں انڈیا نے مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کے دو وفاقی علاقے بنائے۔ لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات سنہ 2020 میں لداخ میں ایک فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں جس میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر 22-24 مئی کو جی 20 ممبران کے سیاحتی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے