عالمی خبریں

سعودی و امریکی ثالثی، سوڈان کے فوجی دھڑوں کا لڑائی روکنے پر عارضی اتفاق

مئی 21, 2023 < 1 min

سعودی و امریکی ثالثی، سوڈان کے فوجی دھڑوں کا لڑائی روکنے پر عارضی اتفاق

Reading Time: < 1 minute

سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک نئی قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اعلان امریکی اور سعودی ثالث کاروں نے کیا۔ اس سے قبل سوڈان میں جنگ بندی کی کئی کوششیں ناکام ہوئیں۔

امریکہ اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ساحلی شہر جدہ میں سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے سات روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے جو پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق 9:45 بجے سے نافذ ہو گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں فریقین متفق ہوتے ہیں تو جنگ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق دونوں فریقین نے سعودی اور امریکی سہولت کاروں کے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ معاہدے پر دستخط کے 48 گھنٹوں کے اندر کوئی فوجی فائدہ حاصل نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں فریقین کے درمیان شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد پہنچانے سے متعلق معاہدہ ہوا تھا تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بات سب کو معلوم ہے کہ فریقین نے پہلے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

’گزشتہ جنگ بندی کے معاہدوں کے برعکس، جدہ میں طے پانے والے معاہدے پر متحارب فریقین نے دستخط کیے اور ایک امریکی اور سعودی اور بین الاقوامی حمایت یافتہ جنگ بندی کے طریقہ کار کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی۔‘

مانٹیرنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی امریکہ، سعودی عرب اور متحارب دھڑوں کے تین تین نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے