اہم خبریں متفرق خبریں

عہدے سے ریٹائرڈ فوجی افسر پر سیاست کی پانچ سال پابندی، ترمیمی بل منظور

جولائی 27, 2023

عہدے سے ریٹائرڈ فوجی افسر پر سیاست کی پانچ سال پابندی، ترمیمی بل منظور

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا ہے.

جمعرات کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر5 سال تک سخت سزا دی جائے گی، آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور افواج پاکستان کے مفادکے خلاف انکشاف کرنے والے سےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

بل کے مطابق اس قانون کےتحت آنے والا شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، حساس ڈیوٹی پرتعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا جب کہ سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سزا ہوگی۔

بل کے مطابق الیکٹرانک کرائم میں ملوث شخص، جس کا مقصد پاک فوج کوبدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی ہوگی۔

جیو نیوز کے مطابق بل میں مزید کہا گیا ہےکہ فوج کو بدنام کرنے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلانے پر آرمی ایکٹ کے تحت 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے