اہم خبریں متفرق خبریں

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ سومیہ عدالت میں پیش

اگست 1, 2023

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ سومیہ عدالت میں پیش

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔

قبل ازیں ملزمہ کو لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے تک حفاظتی ضمانت دی تھی۔

منگل کو اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

متاثرہ کم سن لڑکی رضوانہ کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی ہدایت پر مرکزی ملزمہ سومیہ کا اصلی شناختی کارڈ جمع کروا دیا گیا۔

عدالت نے
7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ملزمہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عاصم کی اہلیہ ہیں اور متاثرہ ملازمہ اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے