اہم خبریں متفرق خبریں

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کچھ اور ہو سکتا ہے؟ آرمی چیف افغان حکومت سے مخاطب‎

اگست 7, 2023

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کچھ اور ہو سکتا ہے؟ آرمی چیف افغان حکومت سے مخاطب‎

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔

‏‎پیر کو جنرل سید عاصم منیر ، چیف آف آرمی سٹاف نے خیبر پختونخوا کے مشران، عمائدین اور نمائندوں کے تاریخی گرینڈ جرگہ سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں، جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج شہداء کی فوج ہے جس کا نعرہ ہے “ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ” ۔ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔

آرمی چیف کے مطابق پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اگر مذکرات ہوئے تو وہ صرف پاکستان اور عبوری افغان حکومت کے مابین ہوں گے ۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے ان کو جواب دینا پڑے گا۔

آرمی چیف کے مطابق افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ۔ یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟

آرمی چیف نے کہا کہ میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اس کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کے لیے ایک سیکریٹیریٹ قاُئم کیا جائے گا، ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں ۸۱ ارب روپے کی مالیت کے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کۓ جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو سات ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جاۓ گا اور 54 زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر مدد فراہم کی جائے گی۔

آرمی چیف کے مطابق قبائلی مشران نے کہا کہ قبائلی عوام فوج کے ساتھ تھی اور ساتھ رہے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے