اہم خبریں متفرق خبریں

نئے البم کی ریلیز میں مددگار؟ شادی کی افواہ پر علی سیٹھی کا ردعمل آ گیا

اگست 12, 2023

نئے البم کی ریلیز میں مددگار؟ شادی کی افواہ پر علی سیٹھی کا ردعمل آ گیا

گلوکار علی سیٹھی نے کینیڈا میں اپنے دوست سلمان طور سے گے میرج کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر سٹوری میں علی سیٹھی نے لکھا کہ میں نے شادی نہیں کی، معلوم نہیں افواہ کس نے پھیلائی؟

علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ میرے لیے نئے میوزک البم کو مارکیٹ کرنے میں شاید مدد کر سکیں۔

معروف پاکستانی تجزیہ کاروں اور شخصیات نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے بیٹے علی سیٹھی کی شادی کی خبروں نے گزشتہ دن پاکستان میں مذہبی طبقے سمیت ہر طرف لوگوں کو تبصروں میں مصروف رکھا۔

ہم جنس شادی کی افواہوں پر پاکستان میں بہت سے افراد نے اس عمل کو دونوں کی ذاتی زندگی یا انفرادی فعل بھی کہا مگر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ سخت ناگوار گزرا۔ اور علی سیٹھی اور سلمان طور کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت اور غصے کا ایک طوفان بپا کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے