اہم خبریں متفرق خبریں

اصل برگر تصویر میں دکھائے جانے والے سے چھوٹا، امریکی کمپنی پر مقدمہ

اگست 30, 2023 2 min

اصل برگر تصویر میں دکھائے جانے والے سے چھوٹا، امریکی کمپنی پر مقدمہ

Reading Time: 2 minutes

امریکی جج نے برگر کنگ کی اپنے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ فاسٹ فوڈ چین تصویر میں اصل سائز سے بڑا برگر دِکھا کر صارفین کو دھوکہ دے رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں امریکی ڈسٹرکٹ جج رائے آلٹمین نے کہا کہ برگر کنگ کو اس دعوے کے خلاف اپنا دفاع کرنا چاہیے کہ ان کے سٹورز کے مینیو بورڈز پر برگرز کی تصویر صارفین کو گمراہ کرتی ہیں۔

چار لاکھ ڈالر کی امداد، برگر کنگ میں 27 سالہ ملازمت کا ’صلہ‘
برگر کنگ پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فوڈ چین اپنے برگرز کو ایسے اجزا کے ساتھ پیش کرتی ہے جو ’بن کے اوپر سے بہہ‘ رہے ہوتے ہیں جس سے یہ برگرز اصل سائز سے 35 فیصد بڑے اور ان میں موجود گوشت بھی دوگنا نظر آتا ہے۔

برگر کنگ کا موقف ہے کہ ’جیسے برگرز تصاویر میں نظر آتے ہیں بالکل ویسے ہی صارفین کو فراہم کرنا ضروری نہیں۔‘

جج نے جمعے کو ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر مبنی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسا کوئی دعویٰ نہیں ملا جس میں برگر کنگ نے برگر کے سائز، یا پیٹی وزن کا وعدہ کیا ہو اور اسے فراہم کرنے میں ناکام رہے ہوں۔

برگر کنگ نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’مدعی کے دعوے جھوٹے ہیں۔ ہمارے اشتہارات میں جو بیف پیٹیز دکھائے جاتے ہیں وہ وہی پیٹیز ہیں جو ملک بھر میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے ہوپر سینڈوچ میں استعمال ہوتے ہیں۔‘

فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ اور وینڈیز کو بھی ایسے ہی ایک مقدمے کا سامنا ہے۔

نیویارک کے ایک شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی، میکڈونلڈ اوروینڈیز پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے کہ ان کے اصلی برگر اشتہار میں دکھائے گئے برگر سے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو بےوقوف بنانے پر 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے