شوبز متفرق خبریں

تلخی کے 30 برس بعد شاہ رخ خان اور سنی دیول گلے مل گئے

ستمبر 3, 2023 2 min

تلخی کے 30 برس بعد شاہ رخ خان اور سنی دیول گلے مل گئے

Reading Time: 2 minutes

بالی وڈ اداکار سنی دیول نے فلم ’غدر ٹو‘ کی کامیابی پر ایک پارٹی دی جس میں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔

پارٹی کے دوران شاہ رخ خان اور سنی دیول ایک ساتھ تصویر لیتے بھی نظر آئے۔

سنہ1993 میں شاہ رخ خان اور سنی دیول نے فلم ’ڈر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے تک اختلاف رہا اور ایک دوسرے سے 16 سال تک بات چیت بھی نہیں کی۔

فلم ڈر کی ریلیز کے بعد ولن کے طور پر شاہ رخ کے کام کو سراہا گیا تھا جس کے بعد سنی دیول کو محسوس ہوا تھا کہ یش چوپڑا کے فلم میں ان کے کردار کے ساتھ ہیرا پھیری کی گئی۔

انسٹاگرام پر ایک فین نے لکھا کہ ’دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ اب فلم ڈر ٹو بھی بنانی چاہیے۔‘
حال ہی میں ٹائمز ناؤ کے ساتھ بات کرت ہوئے سنی دیول نے کہا کہ شاہ رخ نے ٹیلی فون کر کے فلم ’غدر ٹو‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سنی دیول کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا کہ ’وہ بہت خوش ہیں اور آپ اس کامیابی کے حق دار ہیں۔ میں نے ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان سے بھی بات کی۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم فلم دیکھنے جائیں گے۔‘

سنی دیول نے مزید کہا کہ ’میں نے بھی کئی مرتبہ شاہ رخ خان کو کال کی ہے اور بعض چیزوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا، میں کہوں گا کہ وقت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے اور ہم آگے بڑھ جاتے ہیں۔‘

سنی دیول فلم ڈر میں ہیرو جبکہ شاہ رخ خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا تاہم فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کو پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے سنی دیول خوش نہیں تھے۔

انہوں نے ایک شو ’آپ کی عدالت‘ میں کہا تھا کہ ’لوگوں نے فلم میں میرے کردار کو پسند کیا اور شاہ رخ خان کے کردار کو بھی۔ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ فلم میں ولن کے کردار کو نمایاں پیش کیا گیا ہے۔ میں فلموں میں کھلے دل سے کام کرتا ہوں اور اعتماد سے کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے