پاکستان

نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آ رہے ہیں: مریم نواز

اکتوبر 2, 2023 2 min

نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آ رہے ہیں: مریم نواز

Reading Time: 2 minutes

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب بھی نکالا گیا وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آئے ہیں۔

اتوار کو لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مسلم میگ ن کے جلسے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو ایک فرد واحد واپس نہیں آ رہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی واپس آ رہی ہے۔

’21 اکتوبر کو پاکستان سے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ختم کرنے والا نواز شریف واپس آ رہا ہے، اور 21 اکتوبر کو پاکستان کے سینے پر جو زخم لگے ہیں ان پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ جب سے نواز شریف کو نکالا ہمارے گھروں سے روشنی بھی نکل گئی، ہمارے گھروں، گلیوں، محلوں اور مل سے سکون بھی چلا گیا، اور چلا نہیں گیا بلکہ آپ کا سکون، آپ کی روٹی، آپ کی خوشیاں، آپ کا مستقبل چھین لیا گیا۔ اور آج نواز شریف سے وہ سب چھیننے والے کہاں ہیں؟‘
’وہ عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو انہوں نے عبرت کا نشان بنانا چاہا وہ نواز شریف، اس کے استقبال کی تیاریاں آج پورا پاکستان کر رہا ہے۔‘

مریم نواز نے جلسے سے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو ختم کرنے کی پہلی کوشش نہیں تھی، بہت بار یہ کوشش ہوئی اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نواز شریف کو نکالا گیا، اور یہ بھی پہلی بار نہیں ہے کہ ہر بار کی طرح نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’جس جس نے نواز شریف کو نکالا، لوگوں کی روٹی چھینی، اس ملک کی ترقی چھینی وہ آج تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے۔ ہر وہ شخص جس نے کہا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے وہ آج گھر میں بیٹھ کر دیکھ رہا ہے کہ وہ واپس آ رہا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے