پاکستان

شیخ رشید کس انٹیلیجنس دفتر میں؟ ہائیکورٹ کی پولیس حکام کو آخری وارننگ

اکتوبر 2, 2023 < 1 min

شیخ رشید کس انٹیلیجنس دفتر میں؟ ہائیکورٹ کی پولیس حکام کو آخری وارننگ

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی پولیس کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ایک ہفتے میں بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم عدولی پر پولیس حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پیر کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی ہائی کورٹ میں سماعت کی گئی۔

پولیس حکام نے بیان دیا کہ شیخ رشید کا بھتیجا اور ملازم واپس آ چکے ہیں۔

جسٹس صداقت علی خان نے ریجنل پولیس آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب، آپ نے حد کراس کر دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے تک شہخ رشید نہ ملے تو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کر کے گولڑہ شریف انٹیلیجنس دفتر منتقل کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کو گولڑہ انٹیلیجنس دفاتر منتقل کرنے کی وڈیوز موجود ہیں۔

جسٹس صداقت علی نے کہا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتے کی آخری وارننگ ہے شیخ رشید نہ ملے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔

جسٹس صداقت علی خان نے درخواست گزار اور وکلا کو شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے حوالے سے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے