آشیانہ کیس میں شہباز شریف سمیت 10ملزمان بری: احتساب عدالت
Reading Time: < 1 minuteلاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ کیس میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سُنایا ہے۔
سنیچر کو شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کی آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔
عدالت اس کیس میں دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم الله کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔
اس کیس میں دس ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی تھی۔
نیب کا ریفرنس میں الزام تھا کہ
16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔
نیب ریفرنس کے مطابق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔
نیب ریفرنس میں عائد کیے الزامات کے شواہد جمع کرانے میں ناکام رہی۔