پاکستان

جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایت خارج، وکیل اظہر صدیق کو نوٹس

نومبر 20, 2023

جسٹس سردار طارق کے خلاف شکایت خارج، وکیل اظہر صدیق کو نوٹس

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف درج شکایت کو خارج کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

‏ اعلامیے کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف تضحیک آمیز شکایت دائر کرنے کا مقصد ان کو بدنام کرنا تھا۔

شکایت کندہ آمنہ ملک نے کونسل کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف اُن کی شکایت اور شواہد میں کوئی مطابقت نہیں اس لیے یہ شکایت مسترد کی جاتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف تضحیک آمیز شکایت دائر کرنے پر آمنہ ملک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کو ٹویٹ کر کے اُن کو بدنام کرنے پر سپریم جوڈیشل کونسل نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو نوٹس جاری کیا ہے۔

‏ایڈووکیٹ اظہر صدیق سات دنوں میں وضاحت دیں۔

‏ایڈووکیٹ اظہر صدیق وضاحت دیں کیا انھوں نے جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت کو سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

‏اگر شکایت کو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تو ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے