عالمی خبریں

’موت، تباہی اور تکلیف‘، پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

دسمبر 4, 2023 < 1 min

’موت، تباہی اور تکلیف‘، پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد نیا معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔

پوپ فرانسس نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی ختم ہونے کا مطلب ’موت، تباہی اور تکلیف ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین میں صورتحال سنجیدہ ہے جبکہ فلسطین میں بنیادی ضررویات کی اشیا بھی میسر نہیں ہیں۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رفح، خان یونس اور النصیرات پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے نام سے ایک اکاؤنٹ سے اطلاع دی گئی ہے کہ گذشتہ رات اسرائیلی بمباری سے کم از کم 700 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حماس کی زیرقیادت وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ میں رفح شہر کے مشرق میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے سے سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں دو مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے قریب القرارہ قصبے کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس بمباری کے باعث متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے