پاکستان

شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

دسمبر 7, 2023 < 1 min

شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر 14 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے.
بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس وقت کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے