عالمی خبریں

انڈیا کو چار ارب ڈالر کے جدید ترین ڈرونز، امریکہ نے منظوری دے دی

فروری 2, 2024 2 min

انڈیا کو چار ارب ڈالر کے جدید ترین ڈرونز، امریکہ نے منظوری دے دی

Reading Time: 2 minutes

امریکہ نے انڈیا کو چار ارب ڈالر کے جدید ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جو چین کے مقابلے انڈین فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا خواہاں ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پچھلے دنوں امریکی سرزمین پر انڈیا سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد یہ سودا طے پایا ہے۔

گزشتہ برس وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران انڈین حکام نے ڈرونز کے حصول کے لیے امریکی حکام سے بات چیت کی تھی۔

انڈین وزیراعظم نے صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کیا تھا۔

امریکی قانون سازوں اور انڈیا کے درمیان کئی ماہ کی بات چیت کے بعد محکمہ خارجہ نے کانگریس کو 31 ایم کیو نائن بی سکائی گارڈینز کی فروخت کے بارے میں باضابطہ طور پر بتا دیا ہے۔

یہ ڈرونز جنرل اٹامک نے بنائے ہیں اور یہ پریڈیٹر ڈرونز میں سے جدید ترین ہیں۔

محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ڈرونز کی وجہ سے انڈیا کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری ہو جائے گی۔

بیان میں انڈین حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا کو بڑے پیمانے پر امریکی کانگریس میں حمایت حاصل ہے تاہم امریکی پراسیکیوٹرز کی جانب سے نیویارک میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے مبینہ قتل کے سازش کی وجہ سے اس کو ڈرونز کے حصول میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ انڈین حکومت کے عہدیدار اس سازش میں ملوث ہیں۔

انڈیا نے کینیڈا کے مقابلے امریکہ کے ساتھ محتاط انداز میں اس معاملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کا الزام بھی انڈیا پر لگایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے