پاکستان

قومی اسمبلی کے مکمل نتائج جاری، آزاد کتنے اور ن لیگ کے کتنے؟

فروری 11, 2024

قومی اسمبلی کے مکمل نتائج جاری، آزاد کتنے اور ن لیگ کے کتنے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے بعد تیسرے دن قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔

ایک حلقے این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روکا گیا ہے جبکہ این اے 8 میں پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

اتوار کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 264 حلقوں کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔ تازہ ترین تصویر کچھ یوں ہے۔

کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 101 ہو گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہے، جس کے جیتی گئی نشستوں کی تعداد 75 ہے.

اس سے اگلا نمبر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے جو اب تک 54 نشستیں جیت چکی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کی 17 سیٹیں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے