جوڈیشل کونسل: جسٹس مظاہر نقوی پر الزامات ثابت، عہدے سے ہٹانے کی رائے
Reading Time: < 1 minuteاعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ضابطے کی خلاف ورزی کی شکایات پر کارروائی کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔
کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مظاہر نقوی کے خلاف نو شکایات کے جائزے کے بعد اُن پر الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی ہونے والے جج کو عہدے سے ہٹانے کی رائے دی ہے۔
کونسل کی رائے کے بعد مستعفی جج کی پنشن اور مراعات ختم ہو جائیں گی۔
دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رولز کی شق 5 میں ترمیم کر دی ہے.
رول پانچ میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا ہے.
ترمیم کے مطابق کسی الزام پر ججز اگر کوئی وضاحت جاری کریں تو اسے شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا اقدام قرار نہیں دیا جائے گا.
Array