پاکستان

ہماری خاموشی رنگ لائے گی، حکومت انہوں نے ہی چلانی ہے: شیخ رشید

اپریل 1, 2024 < 1 min

ہماری خاموشی رنگ لائے گی، حکومت انہوں نے ہی چلانی ہے: شیخ رشید

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے 27 رمضان کو عام معافی کی اپیل کی ہے۔

پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نو مئی کے تین مقدمات کی تین، تین نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف نو مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں۔ گیارہ کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے۔ ہماری خاموشی رنگ لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے۔ پاکستان کو آگے جانا چاہیے غریب کی حالت بہت خراب ہے۔
27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔

شیخ رشید کے مطابق انہوں نے بہت پہلے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی۔ نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے۔ بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

قبل ازیں راولپنڈی میں سانحہ 9مئی کے 3 تھانوں کے مقدمات کی سماعت کے دوران شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، کرنل اجمل صابر، زرتاج گل، چوہدری ساجد، واثق قیوم، تیمور مسعود اکبرسمیت 59ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں.

آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی.

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے.

مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے