اہم خبریں متفرق خبریں

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

اپریل 9, 2024 < 1 min

پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئےہیں.

ایوان بالا کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

سینیٹ میں اب ارکان کی تعداد 85 ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا۔
85 میں سے حکمران اتحاد کو 50 سے زائد سینیٹرز کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے۔

اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19 ہے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ جے یو آئی ایف کے سینیٹرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد چار ہے۔
اے این پی کے سینیٹرز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے جب کہ آزاد سینیٹرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سینیٹ سیکریٹریٹ سے رجوع کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے