پاکستان

پارٹی رہنما عمران خان کو دھوکے میں رکھتے ہیں: شیر افضل مروت

مئی 8, 2024 2 min

پارٹی رہنما عمران خان کو دھوکے میں رکھتے ہیں: شیر افضل مروت

Reading Time: 2 minutes

تحریک انصاف کے رُکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے بعض رہنما اُن کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں اور عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ آج کچھ متنازعہ باتیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا، سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان آپ سے علحیدہ ملیں گے، آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی۔

مروت نے کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری یہ ملاقات نہیں ہونے دی۔ شبلی فراز نے کہ ن لیگ کہتی ہے اگر ان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں۔

میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں

شبلی فراز نے عمران خان کو کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کہا ان کو چئیرمین نہ بنائیں

مجھے اس ریس سے آوٹ سمجھیں مجھے چئیرمین نہ بنائیں۔

پی ٹی آئی کو سندھ سے خیبر پختونخوا تک اٹھایا۔ یہ جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی۔

سب لیڈروں کو ان کے حلقوں میں لے کر گیا

8 فروری کو یہ آئے تو انھوں نے مجھے پیچھے کر دیا۔

پارٹی میں ٹانگیں گھینچی گی، جس کا خان کو بھی بتایا

اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں

پولیٹیکل کمیٹی میں عمران خان نے اس معاملہ کو کلئیر کیا

پولیٹیکل کمیٹی میں ووٹنگ کرائی گی مجھے نہیں بتایا گیا

انھوں نے بتایا کہ پولیٹیکل کمیٹی نے ووٹنگ میرے خلاف کر دیا۔

خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا، یہ تذلیل کی گئی۔ جب سے خان اندر گیا ہے پہلی دفعہ ہوا ہے اندر جانے نہیں دیا گیا

میں پہلے یہ باتیں خان سے کرنا چاہتا تھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اب یہ باتیں میڈیا سے کررہا ہوں

اب وقت تھا پارٹی نے مظاہرے کرنے تھے،

23 مارچ کو میری زمہ داری لگائی گی، پریڈ کی وجہ سے 30 مارچ کی تاریخ رکھی، پھر 6 اپریل رکھی کہا گیا کہ 27 رمضان ہے۔

لاہور میں جلسہ رکھا اجازت نہیں ملی، ہم نے عید کے فوری بعد کہا احتجاج کریں گے

کوئی احتجاج نہیں ہورہا، خان احتجاج چاہتا ہے میں احتجاج چاہتا ہوں

اگر پارٹی مجھے فارغ کرنا چاہتی ہے، میرے اوپر الزام لگا کہ خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں

میں اگر جگہ لینا چاہتا تو خوش آمد کرتا

خان نے علی ظفر کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا

شبلی فراز نے کہا نہیں مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا مجھے اپوزیشن لیڈر بنائیں۔

دوسری جانب عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا

احتجاج کی زمہ داریوں سے علحیدگی کا اعلان کرتا ہوں، اب شبلی فراز بڑے احتجاج کریں گے

خان اگر کہے کہ ایم این اے شپ سے استعفی دو تو ایک پل میں استعفی دیتا ہوں

بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں

میں اب اس جیل میں آوں گا جب خان کہے گا

شیر افضل مروت نے کہا کہ تب احتجاج کروں گا جب عمران خان کہہ گا ان کو میں لیڈر نہیں مانتا،

سعودی سفیر کا پیغام عمران خان کو سچا دیا گیا یا جھوٹا دیا گیا

سعودی سفیر نے بیان دیا یا نہیں مجھے یہ کمیٹی نہیں چاہئیے،

کسی کو حق نہیں دے سکتا میری بے عزتی کی جائے،

کسی میں دم نہیں ہے کہ مجھے کچھ کہہ سکے،میں چاہتا ہوں کہ یہ لوگ پارٹی کو لیڈ کریں اب قیادت یہ کریں.

میں تو ایم این اے بھی نہیں بننا چاہتا تھا، میں خان کے لیے نکلا تھا، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے