پاکستان

فوج سے مسئلہ نہیں، دھرنا انکوائری میں پیشی کے لیے تیار ہوں: عمران خان

مئی 8, 2024 < 1 min

فوج سے مسئلہ نہیں، دھرنا انکوائری میں پیشی کے لیے تیار ہوں: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اُن کی ہے اور اُن کو فوج سے کوئی مسئلہ نہیں۔

بدھ کو عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ سنہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہیں۔

فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے ایک دن بعد عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اُن کو خوشی ہوگی کہ انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے

2014 کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں۔

2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔

نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں

صدر وزیراعظم وزیراعلی پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں

نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسی چیف جسٹس نہیں بنتا نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس ائے گا

میرا ادھا خاندان فوج اور ادا خاندان بیوروکریسی میں ہے

فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں

نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی

خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں

ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گراؤ نہیں کیا

دو حکومتیں ہم نے انتخابات کرانے کے لیے تحلیل کیں اور یہ کہ اُن کی سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے